پاکستان نے طالبان کے سابق ڈپٹی سربراہ عبد الغنی برادار کو رہا کردیا

اسلام آباد: ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پاکستان نے طالبان کے سابق ڈپٹی چیف ملا عبد الغنی برادار کو جیل سے رہا کر دیا ہے۔باخبر ذرائع نے مقامی میڈیا ”دی نیوز“ کو مطلع کیا کہ ملا برادار کو حکومت قطر کے التماس پر رہا کیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حال ہی میں قطر کے ایک اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد آیا تھا اور وہاں اس نے پاکستان کی سینیئر قیادت سے ملاقات کی تھی۔ملا برادار کو سلامتی ایجنسیوں نے2010میں کراچی میں گرفتار کیا تھا۔

ابھی تک افغانستان مین طالبان گروپ نے گروپ کے سابق شریک بانی کی رہائی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ملا برادار ان چار اہم شخصیات میں ہیں جنہوں 1994میں طالبان کی بنیاد ڈالی تھی۔اسی نوعیت کی رپورٹیں چند سال پہلے بھی آئی تھیں کہ افغان طالبان سے مذاکرات کے لیے ملا برادار کو پاکستان کی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan has reportedly released taliban co founder mullah baradar from jail in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment