پاکستان نے ہندوستان کو امریکی ڈرون طیاروں کی فراہمی کی مخالفت کی ہے: خارجہ ترجمان

تصویر سوشل میڈیا
اسلام آباد: خارجہ ترجمان نفیس زکریا کے مطابق پاکستان نے ہندوستان کو امریکی ڈرون طیاروں کی فروخت کی مالفت کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے علاقائی عدم استحکام پیدا ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گردتنظیموں کو امداد بہم پہنچاتا ہے۔نفیس زکریا خارجہ دفتر کی ہفت روزہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے اس پریس کانفرنس کو خارجہ ترجمان کے طور پر آخری ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد وہ اس کا چارج نئے خارجہ ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کو دے دیں گے۔