پاکستان کا قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں :خارجہ ترجمان

اسلام آباد:پاکستان کی وزارت خارجہ نے عرب ممالک کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا فی الحال قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کے بیان کے مطابق ابھی تک عرب کشیدگی میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔گر کوئی پیش رفت ہوئی تو میڈیا کو ضرور اطلاع دی جائے گی۔ تاہم فی الحال ہم قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو جاری رکھیں گے۔پاکستان ،جہاں شیعہ کثیر تعداد میں ہیں،حالیہ ایام میں اپنے سنی حلیف سعودی عرب اور شیعہ پڑوسی ایران میں عداوت کے پاٹوں کے درمیان پس رہا ہے۔
سعودی عرب نے گزشتہ روز قطر کے ساتھ اپنے ہر قسم کے تعلقات کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا، جبکہ سعودی عرب نے اپنے اتحادیوں سے بھی قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کرنے کی تاکید کی تھی، جس کا بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے فوری طور پر مثبت جواب دیتے ہوئے قطر سے اپنے ہر قسم کے تعلقات کو منقطع کرنے کا اعلان کر دیا تھا، جبکہ پاکستان نے اس معاملے میں کسی جلدبازی کی بجائے قطر سے اپنے تعلقات کو جاری رکھنے کا اعلان کیاہے۔

Title: pakistan has no plans to cut diplomatic ties with qatar fo | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply