حقانی نیٹ ورک سے پاکستان کا کوئی ناطہ نہیں:اعزاز چودھری

واشنگٹن: خونخوار دہشت گردوں پر مشتمل حقانی نیٹ ورک کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا امریکی سینٹرل کمان کی جانب سے اعتراف کیے جانے کے ایک روز بعد ہی پاکستانی سفیر متعین امریکہ اعزز احمد چودھری نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک پاکستان کا دوست نہیں ہے۔انہوں نے ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو عناصر انسانی زندگی سے کھلواڑ کر رہے ہیں پاکستان ان عناصر یا سرگرمیوں کے سخت خلاف ہے۔حقانی نیٹ ورک افغان طالبان میں نہایت درجہ خطرناک گروپ کے ۔
سی آئی اے کی مالی اعانت سے بن کر القاعدہ کا اتحادی بننے والے اس گروپ کو سوویت فوجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے سی آئی اے نے 80کے عشرے کے دوران اسلحہ اور کثیر رقم دی تھی۔امریکی سفارت خانہ واقع افغانستان اور کابل میں ناٹو ہیڈ کوارٹر پر حملوں سمیت کئی اہم عمارتوں اور تنصیبات پر حقانی گروپ کے دہشت گردوں ے حملوں سے پاکستان پر یہ الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں کہ حقانی نیٹ ورک کی پشت پر پاکستان کا ہاتھ ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan haqqani network are not friends says aizaz chaudhry in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply