دہشت گردی کے خلا ف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنے پر پاکستان نے ایران کا شکریہ ادا کیا

اسلام آباد: سینیٹ میں ایوان کے قائد راجہ محمد ظفر الحق نے کہا ہے کہ وہ ایران کا شکر گذار ہے کہ اس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میںپاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور اس پر فکرمندی کا اظہار کیا۔
انہوںنے یہ بات ایران کے سابق وزیر خارجہ اور خارجہ امور سے متعلق اسٹریٹجک کونسل کے سربراہ کمال خرازی کی قیادت میں پاکستان آئے ایک چھ رکنی ایرانی وفد سے بات کرتے ہوئے کہی۔
ظفر الحق نے خیال ظاہر کیا کہ دونوں ممالک یکساں سرحد اور یکساں ثقافت کے حامل ہیں اور تاریخ میں ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے ہیں۔
کمال خرازی نے ان دنوں کو یاد کیا جب وہ دسمبر 1978میں پہلی بار پاکستان آئے اور جہاں بھی گئے ان کا نہایت پر تپاک خیر مقدم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دو برادرانہ ممالک ہیں اور اس حقیقت سے روگردانی نہیں کی جا سکتی۔
تاہم دونوں ممالک کے دشمن ایران اور پاکستان کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم نہیں ہونے دینا چاہتے۔

Title: pakistan grateful to iran for recognizing anti terror efforts senate leader | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply