پاکستان نے کل بھوشن کی والدہ اور اہلیہ کو اس سے ملاقات کی اجازت دے دی

نئی دہلی: پاکستان نے اپنے یہاں سزائے موت کے منتظرہندوستانی قیدی کل بھوشن جادھو کی والدہ اور اہلیہ کو اس سے ملاقات کرنے کی اجازت دے دی۔حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ قیدی کی ماں اور بیوی 25دسمبرکو اس سے مل سکتی ہیں۔
کل بھوشن کی والدہ اور اہلیہ اس ماہ کے اواخر میں جب کل بھوشن سے ملنے پاکستان جائیں گی تو ان کے ہمراہ ہندوستانی ہائی کمیشن کا ایک اہلکار بھی ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ کل بھوشن ہندوستانی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ انالائسز ونگ (را) کا افسر ہے۔ اوروہ نقلی نام الیاس حسین مبارک پٹیل کے طور پر بلوچستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

Title: pakistan grants wife mother permission to meet jadhav in islamabad | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply