فوجی سربراہ جنرل راحیل نے پاک مقبوضہ کشمیر جا کر مسلح افواج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

اسلام آباد:کنٹرول لائن پار ہندستان کی محدود فوجی کارروائی سے متاثر ماحول میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج مقبوضہ کشمیر میں ‘اسٹرائیک کور’ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جو منگلا کے مقام پر واقع ہے اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ یہ اطلاع پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں دی گئی ہے۔
پاکستانی روزنامہ ڈان کے مطابق آرمی چیف کے کے اس دورے کو ایک واضح پیغام قرار دیا جارہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور تیار ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈٰیو کے مطابق اسٹرئیک کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی نے آرمی چیف کو بریفنگ دی۔اسٹرائیک کور کے کمانڈر رہنے والے ریٹائرڈ جنرل غلام مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کا دورہ منگلا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ عام طور پر ایسے اجلاس جنرل ہیڈکوارٹرز میں ہوتے ہیں اور ان کا اعلان نہیں کیا جاتا تاہم یہ سرحدی حالات کے پیش نظر ایک واضح پیغام تھا اور فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے جائزہ کے موقع پر دیگر کور کمانڈرز کی موجودگی بھی غور طلب امر ہے۔ واضح رہے کہ اڑی فوجی کیمپ پر دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندستان نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے لانچ پیڈز پر سرجیکل اسٹرائیک کیا جس کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی اور بڑھ گئی ہے۔
پاکستان نے ہندستان کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو یکسر خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا واقعہ تھا جس کے نتیجے میں اس کے دو فوجی ہلاک ہوئے۔ قبل ازیں 18 ستمبر کو اڑی فوجی کیمپ میں دہشت گردانہ حملے میں 18 ہندستانی فوجی شہیدہوئے تھے۔ بعد میں یہ تعداد 19 ہو گئی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan general raheel sharif visits strike corps office in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply