پاکستان میں دو حلقوں سے آزاد امیدوار کی خود کشی،دونوں جگہ پولنگ ملتوی

لاہور: پاکستان میں 25جولائی کو ہونےوالے انتخابات میں پنجاب صوبہ سے پارلیمانی اور صوبائی اسمبلی کے ایک آزاد امیدوار نے خانگی کشیدگی کے باعث خود کشی کر لی۔

میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق مرزا محمد احمد مغل فیصل آباد میں این اے 103اور پی پی 103 سے آزاد امیدوار تھے۔لیکن اپنے بیٹوں کے ساتھ کسی تنازعہ پر انہوں نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔

مغل کی لاش ایک قبرستان میں پائی گئی۔وہ پک اپ ٹرک علامت سے انتخاب لڑ رہے تھے۔ان کی موت ہوجانے کے باعث دونوں حلقوں میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دونوں حلقوں میں پولنگ ملتوی کر دی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan general elections independent candidate commits suicide in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply