پاکستانی فوج ہر قسم کے خطروں سے نمٹنے کے لیے کیل کانٹے سے لیس ہے:جنرل راحیل

راولپنڈی: اڑی دہشت گردانہ حملہ کے بعد ہندوستان کا پاکستان کے خلاف زور شور سے پروپگنڈہ کرنے کی روشنی میں فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے پیر کے روز کور کمانڈروں کی کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستانی فوج بالواسطہ اور بلا واسطہ کسی بھی قسم کے خطرے کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح تیا ر ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر میں کانفرنس کی صدار ت کرتے ہوئے جنرل راحیل نے کہا کہ فوج کیل کانٹوں سے لیس ہے اور خطہ کے حالات اور قومی سالمیت پر اس کے اثرات پر گہری نگاہ رکھے ہے۔
فوجی سربراہ نے فوج کی جنگی تیاریوں پر بھی اظہار اطمینان کیا۔ کانفرنس میں داخلی و خارجی سلامتی کی صورت حال اور مسلح افواج کی جنگی تیاریوں کا گہرائی سے جائزہ لیا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan fully prepared to respond to any threat gen raheel in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply