امریکہ کے خلاف طالبان کی مدد کرنے والے عالم دین کو پاکستان نے رہاکر دیا

لاہور: پاکستان کی ایک عدالت نے افغانستان پر 2001میں امریکی حملہ کے بعد امریکہ کے خلاف جنگ میں طالبان کی مدد کے لیے ہزاروں رضاکاروں کو افغانستان لےجانے والے امریکہ دشمن انقلابی عالم دین کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
مدعا علیہہ کے وکیل فدا گل نے کہا کہ صوفی محمد جلد رہائی پاجائیں گے اور ان کی رہائی کے لیے کاغذی خانہ پری پہلے سے ہی کی جارہی ہے۔ صوفی کو ،جنہیں 2009میں جیل میں ڈالا گیاتھا، پاکستان میں طالبان شاخ کے ایک رہنماملا فضل اللہ کے خسر کے طور پر بھی پہچانے جاتے ہیں۔
یہ عدالتی فیصلہ پاکستان کی امداد روک لیے جانے کے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد کشیدہ ہوجانے والے پاک امریکہ تعلقات میں اور بھی تلخی لانے کاباعث بن سکتا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan frees islamist cleric who helped taliban against us in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply