پاکستان نے مالی امداد کے لیے آئی ایم ایف سے باضابطہ درخواست کر دی

تصویر سوشل میڈیا
بالی (انڈونیشیا): بین الاقوامی زر فنڈ(آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹائن لگارڈے نے اس امر کی تصدیق کر دی کہ پاکستان نے اپنے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے فنڈ سے مالی امداد کی باضابطہ درخواست کر دی۔
لگارڈے نے کہا کہ پاکستان کی یہ درخواست بالی میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے دوران ان کی وزیر خزانہ اسد عمر اور اسٹیٹ بینک گورنر طارق باجوا سے ملاقات کے دوران کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے تعاون سے ممکنہ اقتصادی پروگرام پر تبادلہ خیال کے لیے فنڈ کی ایک ٹیم آئندہ ہفتوں میں اسلام آباد کا دورہ کرے گی ۔لگارڈے نے کہا کہ ہم باہمی شراکت جاری رکھنے کے حق میں ہیں۔
واضح ہو کہ اگست میں پاکستان میں عمران خان کی قیادت میں نئی حکومت تذبذب میں تھی کہ ملک کو اقتصادی بحران سے نکالنے کے لیے بین الاقوامی زر فنڈ سے امداد لی جائے یا مالی ضرورت پوری کرنے کے لیے دیگر راستے تلاش کیے جائیں۔