ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا تو پاکستان بھی خاموش نہیں بیٹھے گا: خواجہ آصف کا ہندوستان کو انتباہ

واشنگٹن: پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اس کی ایٹمی تنصیبات کو ہدف بنا کر سرجیکل اسٹرائیک کے خلاف انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو کوئی اس امر کی توقع نہ رکھے کہ ان کا ملک اس پر خاموش رہے گا اور تحمل برتے گا۔
ہندوستنای فضائیہ کے سربراہ بی ایس دھنوا کے اس بیان کا ہندوستانی فضائیہ سرحد پار واقع جوہری تنصیبات کو ہدف بنانے اور انہیں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،حوالہ دیتے ہوئے آصف نے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن و ہم آہنگی کےساتھ رہنا چاہتا ہے۔
لیکن اگر ہندوستان نے پاکستان پر کوئی سرجیکل اسٹرائیک کی یا اس کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا تو پاکستان بھی خاموش نہیں رہے گا۔ واشنگٹن نشین تھینک ٹینک ’یو ایس انسٹی ٹیوت آف پیس“ میں تقریر کرتے ہوئے آصف نے کہا کہ فی الحال ہندستان کے ساتھ تعلقات کاگراف بہت زیادہ نیچے ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan foreign minister khawaja asif warns india against surgical strikes on its soil in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply