پاکستان کے قبائلی خطہ وادی تیراہ میں پاکستانی فوج کی بمباری، آٹھ دہشت گردہلاک

لانڈی کوتل: (یو این آئی) پاکستان کے قبائلی علاقہ کے وادی تیراہ میں فوج کے تازہ فضائی حملے میں کم از کم آٹھ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ایئرفورس کے جنگی طیاروں نے وادی تیراہ کے کوکی خیل کے علاقے میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جو افغان سرحد کے قریب خیبر ایجنسی میں جہاں پاکستانی فوج دہشت گردوں کے خلاف خیبر ون آپریشن کے عنوان سے کارروائی کر رہی ہے، واقع ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ فضائی کارراوئی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے معتدد ٹھکانے تباہ ہوگئے تاہم کارروائی میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت اور ان کی تنظیم کے حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔ واضح رہے کہ یہ علاقہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور منگل باغ کی لشکر اسلامی کا مضبوط گڑھ ہے۔
سیکیورٹی فورس کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ برس 15 جون کو ختم ہونے والے آپریشن خیبر ٹو کے نتیجے میں قبائلی علاقوں سے دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جا چکا ہے۔ پھر بھی حکومت نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ افغانستان کی جانب سے جب بھی دراندازی کی رپورٹ آئے گی فضائی حملے جاری رہیں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan forces kill 8 terrorists in tirah valley in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment