پاکستان میں طوفانی بارشوں اور چٹانیں گرنے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر57ہو گئی

پشاور: پاکستان کے خٰبر پختون خوا اور گلگت بلتستان اور پاکستانی کشمیر میں طافانی بارشوں اور تودوںکے گرنے سے ایسی تباہی مچی ہے کہ اس میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر57ہو گئی جبکہ سیکڑوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق شناگلا میں14، کوہستان میں 12سوات میں8 بٹا گرام، بنو اور مردان اضلاع میں دو دو اور چترال، چار سدہ، مالا کند ، مانسہرا اور اپر ڈیر میں ایک ایک موت ہوئی ہے۔اس قدرتی آفت میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اور کئی پل بہہ گئے۔ لورا لائی شہر اور اس کے مضافاتی علاقے بھاری بارشوں اور طوفان ژالہ باری سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
جہاں کھڑی فصلوں اور باغات کو ناگفتہ بہ نقصان پہنچا ہے۔کشمیر کی وادی نیلم میں تودے گرنے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔شاردا میں اس وقت یاک ہی کنبہ کے8افراد ہلاک ہو گئے جب تودا گرنے سے ان کا مکان زمیں بوس ہو گیا۔چیلاس مین بھی ایک ہی کنبہ کے چار افراد اس وقت ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے جب ان کے مکان کی چھت بیٹھ گئی۔ اور وہ سب اس کے ملبہ کے نیچے دب گئے۔غیزر کے شرقیلا گاو¿ں میں چٹانیں گرنے سے 8مکانات ڈیہہ گئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan floods kill 57 after heavy rains and landslides in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply