پاکستان چین کی ”ون چائنا “پالیسی کی بھرپور حمایت کرتا ہے: وزیر خارجہ خواجہ آصف

بیجنگ:چین کے دورے پر پہنچنے والے پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان ”ایک چین “ پالیسی کی مکمل حمایت کرتا ہے اور سی پیک چینی صدر کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ چینی وزیر خارجہ وزیر خارجہ دا نگ ژی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے زور دے کر یہ بات کہی کہ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، سی پیک نے دونوں ملکوں کو آپس میں تجارتی تعلقات بڑھانے کا موقع فراہم کیا ہے ، سی پیک کے تحت سڑکوں اور ریلوے کا نظام بہتر کیا گیا جبکہ گوادر کی بندرگاہ آپریشنل کی گئی، یہ منصوبہ خطے کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے، ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ سی پیک کیلئے جو بھی خطرہ ہوگا اس کا بھرپور سد باب کیا جائے گا اور دونوں ملکوں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات تاریخی ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ ایشیا کے مضبوط ترین تعلقات ثابت ہوئے ہیں اور دو پڑوسیوں کے درمیان بہتر تعلقات کی عمدہ مثال بنے ہیں۔ پاکستان چین کی ” ون چائنا “پالیسی کی مکملحمایت کرتا ہے اور تائیوان، جنوبی بحیرہ چین سمیت دیگر تمام مسائل میں چین کے ساتھ کھڑا ہے، خطے کے معاملات میں پاکستان اور چین ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہم پاک، چین اور افغانستان کے تعلقات میں مضبوطی کی چین کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں دونوں ملکوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان نے آپریشن ضرب عضب شروع کیا جس میں چین نے مکمل مدد فراہم کی جس پر اس کے شکر گزار ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan favours one china policy khawaja asif in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply