کراچی کے قریب فرید ایکسپریس کو زکریا ایکسپریس نے پیچھے سے ٹکر ما ردی،20ہلاک 40سے زائد زخمی

اسلام آباد:پاکستان میں دو ماہ کے اندر ہونے والے دوسرے ٹرین حادثہ میں اس وقت کم از کم20افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جب بندرگاہی شہرکراچی کے لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے نزدیک طویل مسافت والی ایکسپریس ٹرین ایک کھری ٹرین سے ٹکرا گئی۔
ڈویڑنل سپر نٹنڈنٹ ریلوے ناصر نذیر نے ڈان نیوز کو بتایا کہ لانڈھی ریلوے اسٹیشن اور جمعہ گوٹھ کے درمیان کسی وجہ سے فرید ایکسپریس کو روک دیا گیا تھا کہ پیچھے سے آنے والی زکریا ایکسپریس اس میں گھس گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ہر ڈبے میں کہرام مچ گیا اور بڑی تعداد میں لوگ ہلاک و زخمی ہوگئے۔ جناح اسپتال کے انتظامی عہدے داروں نے بتایا کہ اب تک 17 لاشیں اسپتال کے مردہ خانے میں لائی جاچکی ہیں۔
راحت اور بچاوعملہ نے موقع پر پہنچ کر بچاؤ مہم شروع کی ہے اور زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ دونوں ٹرینیں پنجاب سے کراچی پہنچیں تھیں۔ ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ اس حادثے میں ٹرینوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ کئی لوگ ڈبوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔
خیال ر ہے کہ گذشتہ ستمبر میں ملتان کے نزدیک ایک مسافر ٹرین اور ایک مال گاڑی کے ٹکراجانے سے چار افراد کی موت ہو گئی تھی۔ گذشتہ نومبر میں بلوچستان میں ایک ٹرین بریک فیل ہونے کے بعد حادثہ کا شکار ہو گئی تھی جس میں 19 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: pakistan express train collision kills at least 20 in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply