پاکستان نے اپنی سرزمیں سے حقانی نیٹ ورک سمیت تما م دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا صفایہ کر دیا

دوبئی : پاکستانی فوج کے شعبہ رابطہ عامہ انٹر سروس پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے یو اے ای کے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک مربوط فوجی مہم چلا کر حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گرد وں کے ٹھکانے تباہ کر دیے۔
میجر جنرل غفور نے گلف نیوز کو بتایا کہ پاکستان نے ہرقسم کے دہشت گردوں بشمول حقانی نیٹ ورک جو امریکہ کے لیے سب سے زیادہ باعث تشویش تھا،کامیابی کے ساتھ صفایہ کر دیا۔
انہوں نے اخبار مذکورہ کو مزید بتایا کہ اس سے قبل2014تک پاکستان کی توجہ تحریک طالبان پاکستان کے خلاف کارروائی پر تھی اور اس نے 2014کے بعد سے ضرب عضب آپریشن کے دوران حقانیہ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا۔اوراب پاکستےان کئے اندر دہشت گردوں کی کوئی پناہ گاہ نہیں ہے۔
لیکن یہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے پاکستان نے بھاری قیمت چکائی ہے۔ 75ہزار پاکستانیوں کے خون کی اور قومی خزانے کو123بلین ڈالر کے نقصان کو برداشت کیاہے۔
افغنستان مین حملوں کے بعد پاکستان پر الزامات مسلسل کے حوالے سے میجر جنرل غفور نے کہاکہ افغانستان کی اپنی خامیوں اور اناہلیت کو پاکستان پر الزامات کے پردے میں نہیں چھپایا جا سکتا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan eliminated sanctuaries of all terror groups including haqqanis dg ispr in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply