پاکستان میں جمہوریت نہیں چیف جسٹس کی قیادت میں بدترین قسم کی ڈکٹیٹر شپ ہے:نواز شریف

اسلام آباد: معزول وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کو رٹ نے حال ہی میںجو اقدامات کیے ہیں ان سے یہی نشاندہی ہوتیہے کہ ملک میں مارشل لاءسے زیادہ بدتر ین حکومت ہم پر تھوپ دی گئی ہے۔احتساب عدالت میں ہی میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شریف نے کہاکہ اس وقت ملک میں جمہوریت نام کی کوئی شے نہیں ہے ۔بلکہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی زیر قایدت بدترین قسم کی ڈکٹیٹر شپ ہے۔سابق وزیر اعظم نے ،جو اپنی علیل اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کرکے اتورا کی شام میں ہی لندن سے واپس آئے ہیں، مزید کہا کہ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ’عدالتی مارشل لاء‘سے کم نہیں ہے۔عدالتوں کے حالیہ فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوںنے انہیں غیر منطقی بتایا اور کہا کہ پاکستان کے220ملین لوگوں کا منھ بند رکھنا قابل قبول نہیں ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی سختیاں اور بندشیں تو فوجیمارشل لاءمیں نہیں ہوتی تھیں جیسی آج ہم دیکھ رہے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan doesnt have democracy but worst kind of dictatorship under cjp nisar nawaz in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply