پاکستان کو اب بین الاقوامی زر فنڈ سے امداد لینے کی ضرورت نہیں: اسحاق ڈار

اسلام آباد:پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ اب پاکستان کو بین الاقوامی زر فنڈ( آئی ایم ایف ) سے مزید امداد کی ضرورت نہیں ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ’پاکستان بہت جلدآئی ایم ایف سے امداد لینا بنددے گا اور یہ آئی ایم ایف کےساتھ ہمارا آخری لین دین ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس مزید امداد کیلئے نہیں جائیں گئے۔ وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق 2050 تک پاکستان دنیا کی 18ویں بڑی معیشت بن چکا ہو گا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ایک سینئر عہدیدار کہہ چکے ہیں کہ پاکستانی معیشت مستقل مستحکم ہوتی جارہی ہے اور ان کے مختصر مدت کے خطرات بھی بتدریج کم ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے غیر منقولہ جائیداد پر نافذ کیے جانے والے ٹیکس کے حوالے سے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ’ہم نے جائیداد کی منتقلی کیلئے کوئی ایمنسٹی اسکیم متعارف نہیں کرائی ہے‘
مسٹر ڈار نے کہا کہ اب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) رئیل اسٹیٹ کی قیمتوں کا تعین کرے گی اور اس حوالے سے ہونے والی تمام ٹرانزیکشنز شفاف طریقے سے ہوں گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan does not need imf support anymore claims ishaq dar in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply