پاکستان نے سنجوان فوجی کیمپ پر حملہ میں اپنا ہاتھ ہونے کی تردید کی

اسلام آباد: پاکستان نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ سنجوان فوجی کیمپ پر دہشت گردانہ حملہ میں اس کا ہاتھ ہے۔پاکستان نے کہا کہ ہندو ستانی میڈیا اور حکام کوئی تحقیقات کرائے جانے سے پہلے ہی غیر ذمہ دارانہ بیان دے رہے ہیں۔
قومی تحقیقاتی ادارے کی ایک ٹیم نے جائے تصادم کا دورہ کیا اور فوج نے اس علاقہ سے جہاں فائرنگ کی گئی جو شواہد جمع کیے ان کی جانچ کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ ہفتہ کو صبح صادق کے وقت جموں کے قریب سنجوان فوجی کیمپ پر دہشت پسند گروپ جیش محمد کے انتہا پسندوں نے حملہکر دیا تھا جس میں پانچ فوجی جان اور ایک جوان کا باپ ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے تھے۔جیش محمد کا بھی ایک انتہاپسند ہلاک ہواتھا۔

Title: pakistan denies involvement in sunjwan army camp | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply