مادر وطن کو تمام خطروں سے محفوظ و مامون رکھنے کے عزم کے ساتھ یوم دفاع ِپاکستان منایا گیا

کراچی(این این آئی) پاکستان میں ملک گیر پیمانے پر یوم دفاع بڑے جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس یادگار دن کے موقع پر بانی وطن قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پر پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالئے ہیں،گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو مزار قائد پر پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی اورقومی ترانے کی گونج سے قومی جذبہ جگایا۔
1965میں آج ہی کے روز ہندوستانی افواج رات کی تاریکی میں بین الاقوامی سرحد پار کر کے پاکستان پر حملہ آور ہو گئیں لیکن ہمہ وقت مستعد اور چاق و چوبند رہنے والی پا کستان کی مسلح فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan defence day being observed today in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply