پاکستان نے کرغستان جانے کے لیے نریندر مودی کے طیارے کو اپنی فضائی پٹی سے گذرنے کی اجازت دے دی

نئی دہلی: پاکستان نے گذشتہ ماہ مئی میں کرغستان کے شہر بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم( ایس سی او) کے رکن ممالک کے وزراءخارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ سشما سوراج کو پاکستان کی فضائی پٹی سے براہ راست پرواز کرنے کی اجازت دینے کے بعد 13-14جون کو بشکیک میں ہی ایس سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے ہندوستان کی درخواست پر وزیر اعظم نریندر مودی کے طیارے کو بھی اپنی فضائی پٹی سے پرواز کرنے کی اجازت دے دی ۔

اس کانفرنس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی شرکت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پلوامہ فدائی حملے کے بعد 26فروری کو ہندوستانی فضائیہ کی بالا کوٹ میں جوابی کارروائی کے بعد پاکستان نے ہندوستان آنے جانے والی پروازوں کے لیے اپنی ہوائی پٹی بند کردی تھی جس کے باعث ہزاروں مسافرپروازوںکی منسوخی، تاخیر اور ٹکٹوں کے نرخ میں زبردست اضافہ سے پریشان ہوگئے اور ابھی تک ہیں اور ہوائی پٹی بند رکھنے کی میعاد میں15جون تک توسیع کے باعث مزید چند روز پریشان رہیں گے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ حکومت ہند نے طویل راستہ سے گذرنے سے بچانے کے لیے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ وہ وزیر اعظم مودی کے طیارے کو پاکستان کی فضائی پٹی سے گذرنے کی اجازت دے دے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan decides to let narendra modis aircraft fly over its airspace to bishkek in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.