بے نقص حفاظتی بندوبست کی ضمانت ملنے پر ہی پاکستانی ٹیم کو ہندوستان بھیجا جائے گا: وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹونٹی ٹونٹی چمپین شپ کھیلنے کے لیے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو اسی صورت میں ہندوستان بھیجا جائے گا جب ٹیم کو ہمہ پہلو سلامتی کی ضمانت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر خامی سے پاک تحفظ بہم پہنچائے۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ پہلے ہی حکومت نے ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کو حصہ لینے کی اجازت دے دی تھی۔ لیکن اب وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اس ممکنہ دورہ ہند کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کے ساتھ مشاورت کے بعد ٹیم کے متوقع دورہ کے حوالے سے ایک رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔25فروری کو بورڈ کے چیرمین نے اعلان کیا تھا کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے بڑی مسرت ہو رہی ہے کہ حکومت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہندوستان کا دورہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
اور ٹیم کی حفاظت کی ذمہ داری عائد ہونے کے پیش نظر ہم نے آئی سی سی سے کہا ہے کہ دورہ ہند کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے خصوصی حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan cricket teams india tour depends upon security guarantee in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply