سعودی شاہی محل پر یمن میزائل حملہ کی پاکستان نے مذمت کی

اسلام آباد: پاکستان نے یمن کے حوثی قبائلیوں کے ذریعہ خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی سرکاری رہائش گاہ الیماما محل کو نشانہ بنا کر کیے گئے میزائل حملہ کی شدت سے مذمت کی۔
خارجہ دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بے قصور شہریوں کو نشانہ بنا کر تسلسل سے میزائل حملوں سے علاقائی امن و سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے اس لیے یہ نہایت درجہ قابل مذمت کارروائی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں سعودی عرب کی حکومت کے ساتھ ہے۔ اور سعودی عرب کی علاقائی یکجہتی کی کسی بھی خلاف ورزی یا حرمین شریفین کوکسی بھی قسم کے خطرے کی سورت میں پاکستان سعودی عرب کی حکومت اور عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا نظر آئے گا۔

Title: pakistan condemns yemen missile attack targeting saudi royal palace | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply