پاکستان نے ہائیڈوجن بم کا تجربہ کرنے پر شمالی کوریا کی شدید مذمت کی

اسلام آباد: شمالی کوریا کے جنون کی حد تک مہلک ہتھیار سازی کا عمل جاری رکھنے نیزہائیڈروجن بم کے کامیاب تجربہ کی پاکستان نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف خطہ کے امن کو خطرہ لاحق ہے بلکہ پوری دنیاتشویش میں مبتلا ہو گئی ہے۔ شمالی کوریا کے اس عمل سے خطے کے امن کو لاحق خطرہ کے پیش نظر ترجمان وزارت خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو خطرناک ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنا چاہیے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے کیمیائی بموں کے تجربے میں یہ چھٹی کامیا ب کوشش ہے۔ جس سے دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق شمالی کوریا کو کیمیائی ہتھیاروں کی دوڑ میں زیادہ فعال ہونے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کیمیائی دوڑ کو ہر ممکن طریقے سے روکنا چاہیے۔ انہوں نے شمالی کوریا کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدر آمد کرے۔گزشتہ روز شمالی کوریا نے مزید ایک ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کیا ہے اور یہ بم پہلے والے بم سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکہ، چین، جاپان، برطانیہ اور جنوبی کوریا بھی اس ہلاکت خیز بم کے تجربے کی مذمت کر چکے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan condemns north korea nuclear test in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply