سعودی عرب پر حوثیوں کے میزائل حملے کی پاکستان نے مذمت کی

اسلام آباد: پاکستان نے یمن سے حوثیوں کی جانب سے سعودی علاقہ پر کیے گئے میزائل حملے کی،جس میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، شدت سے مذمت کی۔
یمن سے اب تک کیے گئے تمام میزائل حملوں میں یہ پہلی ہلاکت ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کو حوثیوں نے ریاض، نجران ،جیزان اور خمیص مشائط کو نشانہ بنا کر میزائل داغے تھے۔لیکن سعودی فوجوں نے ان میزائلوں کو فضا میں ناکارہ کر دینے کا دعویٰ کیا تھا۔لیکن اس حملہ کے دوران ان شریپنل گولہ لگنے سے ایک مصری تارک وطن ہلاک ہو گیا تھا۔
پاکستان نے ان میزائلوں کو فضا میںہی تباہ کر کے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہونے سے بچانے پر سعودی حکومت کو سراہا۔ سعودی ذرائع کے مطابق حوثی گذشتہ کچھ مہینوں سے سعودی علاقوں پر وقفہ وقفہ سے میزائل حملے کر رہے ہیں۔لیکن ان می سے زیادہ تر نشانہ پر لگنے سے پہلے ہی فضا میں تباہ کر دیے گئے۔
اس امر کا خدشہ ہے کہ یہ حملے ساڑھے تین سالہ جنگ کو پھیلا سکتے ہیں۔حوثیوں نے یہ کہتے ہوئے کہ یہ حملے امریکی پشت پناہی میں سعودی قیادت والے اتحاد کے یمن پر حملوں کا جواب ہیں اور مزید حملے کیے جائیں گے۔حوثیوں کے مطابق سعودی اتحاد کے حملوں میں10ہزار سے زائد یمنی باشندے ہلاک ہو چکے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan condemns houthis attacks on saudi arabia in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply