بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے 6لیڈروں کو سزائے موت پر پاکستان کا اظہار تشویش

اسلام آباد: پاکستان کے خارجہ دفتر نے 1971کی جنگ کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کرنے پر جماعت اسلامی کے 6رہنماؤں کو سزائے موت دیے جانے پر پاکستان کے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ڈیلی اسٹار کے مطابق جن چھ جماعتی لیڈروں کو سزائے موت سنائی گئی ہے وہ ابو صالح محمد عبدالعزیز میاں، روح الامین، ابو مسلم محمد علی، عبد اللطیف، نجم الھدیٰ اور عبد الرحیم کیاں ہیں ۔ ان میں سے عبد اللطیف جیل میں ہے جبکہ باقی پانچ فرار ہیں۔
ان لوگوں پر ایک ہندو شخص کو لوٹنے، چھاتر لیگ کے ایک لیڈرکو ہلاک کرنے اور پانچ یونینوں کے13چیرمینوں اور اراکین کو جان سے مارڈالنے کے الزامات ہیں۔ان سے کو 28جون2016کو ٹریبونل نے مجرم قرار دیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan concerned as bangladesh hands six jamaat leaders death penalty in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply