جنرل راحیل نے ایل او سی پر11 ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا

اسلام آباد: پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے آج اچانک دعویٰ کیا ہے کہ کنٹرول لائن پر جاری کشیدگی کے دوران 14 نومبر کو پاکستانی فوج کی فائرنگ میں 11 ہندستانی فوجی مارے گئے تھے۔
ایوان صدر میں ترک صدر رجب طیب اردگان کے اعزاز میں عشائیہ کے دوران میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کنٹرول لائن پر کشیدگی کے حوالے سے جنرل راحیل شریف نے مزید کہا کہ اس روزہندستانی فوج کی فائرنگ میں سات پاکستانی فوجی مارے گئے تھے انہوں نے اسی کے ساتھ یہ بھی دعوی ٰ کیا کہ ایل او سی پر اب تک 45 سے زائد بھارتی فوجی مارے جاچکے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan claims to have killed at least 11 indian soldiers at loc in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply