پاکستان نے را کے مزید دو جاسوسوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا

اسلام آباد:پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی خفیہ ایجنسیوں نے جنوبی صوبہ سندھ میں ہندوستانی خفیہ تنظیم ریسرچ اینڈ انالائسس ونگ (را) کے دو ایجنٹوں کو گرفتار کیا ہے۔ انسداد دہشت گردی محکمہ کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولس نوید خواجہ نے کراچی سے ان دو ہندستانیوں کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ ان دونوں را ایجنٹوں کو ایک خفیہ اطلاع پر ٹھٹھ شہر سے گرفتار کیا گیا۔
ذرائع نے کل بتایا کہ شہر کے گلشن اقبال اور صدر میں خصوصی مہم چلا کر دونوں ہندستانی شہریوں کو پکڑا گیا اور پوچھ تاچھ کے لئے انہیں نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ہے۔دونوں کے پاس سے ہندستانی پاسپورٹ ،حساس تنصیبات کی تصاویر اور کچھ اہم دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔ان دونوں کی شناخت صدام حسین اور بچال کے طور پر کی گئی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan claims 2 more raw agents held in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply