چینی سفیر کی وزیر اعظم کے مشیر قومی تاریخ اور گورنر پختون خوا سے ملاقات

پشاور: عوامی جمہوریہ چین کے سفیریاؤڑنگ متعین پاکستان مسٹر یاؤ جینگ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مشیر برائے قومی تاریخ اور ثقافتی میراث مسٹر عرفان صدیقی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات کے بعد مسٹر عرفان نے کہاکہ پاکستان اور چین باہمی احترام اور دوستی کی بنیاد پر مستحکم و مضبوط تعلقات قائم کیے ہوئے ہیں۔ چینی سفیر نے جمعرات کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے بھی ملاقات کی۔
وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے سی پیک منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا اورفاٹا میں مختلف منصوبوں پربھی تفصیلی گفتگوکی۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا سکندرقیوم اور پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر منیراعظم بھی موجودتھے۔

Title: pakistan china to enhance cooperation in culture literacy | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply