چین اور پاکستان نے ایس سی او کے توسط سے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا

بیجنگ: پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے توسط سے علاقائی استحکام کے لیے اہم کردار ادا کرنے کے عزم کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہاں دیاییوتائی اسٹیٹ گیسٹ ہاو¿س میں ایس سی او وزراءخارجہ کی کونسل کے اجلاس کے دوران فرصت کے لمحات میںاپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسٹر وانگ نے ملاقات میں پاکستان اور چین کو گہرے دوست ،ہر سرد گرم ماحول میں اسٹریٹجک اور باہمی تعاون کے شراکت دار سے تعبیر کیا۔انہوں نے کہا کہ وانگ نے ایس سی او میں پاکستان کی سرگرم حصہ داری کو سراہا اور ملک میں دہشت گردی کے خلاف اس کی انتھک کوششوں کے علاوہ علاقائی امن اور تعاون کو فروغ دینے میں پاکستان کی مساعی کی زبردست حمایت کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ آصف نے ایس سی او کے دیگر وزراءخارجہ کے ہمراہ چین کے صدر شی جین پینگ سے یہاں گریٹ ہال میں ملاقات بھی کی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan china pledge to work for regional stability through sco in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply