پاکستان کا امریکی اقتصادی پابندیاں عائد کیے جانے کے خدشات کے پیش نظر ہنگامی منصوبہ زیر غور

اسلام آباد:(یواین آئی)پاکستان امریکہ سے بگڑتے رشتوں کے پیش نظر اقتصادی پابندیاں لگائے جانے کے خدشات کے درمیان ان دنوں ایک ہنگامی منصوبہ بنا رہاہے۔ روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون میں سرکاری افسروں کے حوالے سے شائع ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان ،روس،چین اور کئی دیگر ملکوں سے اپنے سفارتی ،مالی اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوطی دینے پر زور دے رہا ہے۔
حکومت یکساں نظریے والے ملکوں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنےکےلئے ایگزیکیوٹو گروپ کی تشکیل کی تجویز پر بھی کررہی ہے۔ ایک سرکاری افسر کے مطابق اس بارے میں متعلق ملکوں سے تبادلہ خیال کے بعد باضابطہ اعلان کیا جائےگا۔حکومت ان ملکوں کو پاکستان کے مختلف علاقوں میں سرمایہ کاری کرنے پر کئی قسم کی سہولیات دےگی۔
اس اہلکار نے بتایا کہ پاکستانی حکومت ہم خیال ملکوں کو چین۔پاکستان اقتصادی گلیارے سے منسلک ہونے کی بھی تجویز دے گی۔پاکستان نے امریکہ سے بات چیت کےلئے پانچ نکاتی پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے۔قومی سلامتی کمیٹی امریکہ کے ساتھ مستقبل میں تعلقات کے سلسلے میں ایک حکمت عملی بھی بنائے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan chalking out plan to deal with possible us sanctions in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply