پورے پاکستان میں عید الفطر زور شور سے منائی گئی

اسلام آباد: پاکستان میں عیدالفطر کا تہوار بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔”دی نیوز“ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے کل رات ملک کے کئی حصوں میں عید کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا تھا۔
اس کے بعد آج پورے ملک میں عیدالفطر کے تہوار بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔مسٹر رحمان نے لاہور میں کمیٹی کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ، جھوب ، مکرن ، شکارپور، جہانیاں، اوکارا اور ملک کے مختلف حصوں بلوچستان اور خیبر پختونخواہ صوبے سے چاند نظر آنے کے ثبوت موصول ہوئے ہیں۔
عید کے اس موقع پر پورے ملک میں جوش و خروش کا ماحول ہے۔ ملک کی مختلف مسجدوں میں عیدالفطر کی نماز کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس دوران پڑوسی ملکوں ہندوستان اور بنگلہ دیش میں عید کا چاند نظر نہ آنے کے بعد ان ملکوں میں جمعرات کو عیدالفطر کا تہوار منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan celebrates eid ul fitr with the rest of the muslim world in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply