پاکستان میں 72واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا

اسلام آباد: پاکستان میں 72واں جشن آزادی زبردست جوش و خروش اور پہلی بار ایک نئی پارٹی کی حکومت کے سائے تلے منایا گیا۔دن بھر منائی جانے والی تقریبات کا آغاز دعائیہ اجتماعات اور قمقموں اور چھوٹے چھوٹے ہلالی پرچموں کی جھالروں سے آراستہ تمام اہم سرکاری عمارتوں پر قومی ہلالی پرچم لہراکر اور جگہ جگہ پرچم کشائی سے ہوا۔

اس کے بعد وفاقی دارالخلافہ میں 21توپوں کی سلامی دی گئی اور پھر چاروں صوبوں کے دارالخلافہ میں21توپوں کی سلامی دی گئی۔سب سے بڑی اور اصل تقریب اسلام آبا دکے جناح کن وین شن سینٹر میں ہوئی جہں صدر ممنون حسین نے قومی پرچم لہرایا۔ یہ ممنون حسین کے دور صدارت کی آخری پرچم کشائی ہے کیونکہ آئندہ ماہ ان کی میعاد مکمل ہو جائے گی۔

جناح سینٹر میں منائی گئی تقریب میں نگراں وزیر اعظم جسٹس نصیر الملک ، تینوں افواج کے سربراہوں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔صوبائی دارالخلافوں اور ضلع ہیڈ کوارٹروں میں جھنڈا سلامی ہو ئی۔ کراچی میںقائد اعظم محمد علی جناح اور لاہور میںعلامہ اقبال کے مزاروں پر چینج آف گارڈز تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔

پاکستان رینجرز کے افسران نے واگہہ بارڈر پر انڈین بارڈر سیکورٹی فورسز کے ساتھ مٹھائیوں کا تبادلہ کیا۔ملک بھر میں لوگ اپنے قومی فخر کا اظہا رکرتے ہوئے گلی کوچوں میں لگی دکانوں پر مختلف سائزوں کے قومی پرچم،ٹی شرٹس ، بیجز اور دیگر سامان خریدتے نظر آئے۔

کنونشن سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون نے قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ آج حقیقی اور سچا یوم تقریب ہے۔صدر نے یہ کہتے ہوئے کہ اس سال یوم آزادی اور عام انتخابات کم وبیش آگے پیچھے ہوئے تو میں سمجھتا ہوں کہ ان دونوں واقعات کے درمیان کوئی مصلحت اور پیغام پوشیدہ ہے ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan celebrates 72nd independence day with patriotic zeal fervour in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply