پاکستان نے طالبان مخالف کارروائی کے نتائج سے امریکہ کو انتباہ دیا

واشنگٹن: خیال کیا جاتاہے کہ پاکستان نے امریکہ انتباہ دیا ہے کہ افغان سرحد کے دونوں طرف سے طالبان کے خلاف ابردست فوجی کارروائی اگر ناکام ہو گئی تو تو پورے خطہ پر اس کے منفی اور مضر اثرات مرتب ہو ں گے۔
سفارتی ذرائع نے خیال ظاہر کیا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے نئی امریکی حکمت عملی میں کلیدی معاملہ طالبان کو دو طرفہ فوجی کارروائی سے شکست دے کر انہیں حکومت افغانستان کی شرطوں پر افغان مفاہمتی عمل میں شمولیت پر مجبور کرنا ہے۔
پاکستان اس امریکی حکمت عملی کے بنیادی خیال سے پوری طرح متفق ہے لیکن اسے یہ فکر بھی دامنگیر ہے کہا گر یہ حکمت عملی ناکام ہو جاتی ہے تب کیا ہوگا۔
امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہاکہ دہشت گردوںکونکال باہر کرنے اور جنوب ایشیا حکمت عملی پر ہم پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan cautions us about consequences of anti taliban offensive in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply