پاکستان مسلم ممالک میں مصالحت کرانے کی لیاقت رکھتا ہے: ایران

اسلام آباد: سفیر جمہوری اسلامی ایران متعین پاکستان مہدی ہنر دوست کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلمان ممالک کے درمیان مصالحت کروانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے قطر اور سعودی عرب کے مابین جاری کشیدگی کے حوالے سے کہاکہ خلیجی ممالک اپنے مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں اور پاکستان ان ممالک میںاپنے اثر ورسوخ کے باعث مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔ایرانی سفیر نے قطر اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے ایران کے کردار کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی کا متمنی رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی طرف سے راحیل شریف کو سعودی اتحاد کی سربراہی کی اجازت دینے پر ایران کی طرف سے تحفظات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے لیکن پاکسےان نے ہمیشہ اس پر مصر رہا ہے کہ پاکستان کبھی ایران کے خلاف کسی فیصلہ یا اقدام کا حصہ نہیں بنے گا۔ ہنر دوست نے مزید کہا کہ ایران کی پاکستانی حکام سے اپیل ہے کہ وہ سعودی اتحاد میں شمولیت کے حوالے سے سوچ سمجھ کر ایسا فیصلہ کریں جس کے نتیجے میں پاکستان کا وقار دنیا میں مزید بلند ہو ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan can play a role in resolving gulfs diplomatic crisis says mehdi honardoost in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply