پاکستان نے 17سالہ لیفٹ آرم اسپنر کو ٹیم میں شامل کیا

برسبین: پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف 15 دسمبر سے تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 17 سالہ محمد اصغر کو ان فٹ لیگ اسپنر یاسر شاہ کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا ہے۔ یاسر پیٹھ میں چوٹ کی وجہ سے کیئرنس میں ہو رہے پریکٹس میچ میں نہیں کھیل رہے ہیں جس سے ان کے پہلے میچ میں کھیلنے کے سلسلے میں بھی شبہ پیدا ہو گیا ہے۔ ایسے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیر تجربہ کار بائیں ہاتھ کے اسپنر اصغر کو ان کے متبادل کے طور پر ٹیسٹ ٹیم میں موقع دیا ہے۔ آل راو¿نڈر محمد نواز پاکستانی ٹیم میں واحد اسپنر کے طور پر موجودرہیں گے۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے انہیں پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹ میں کھیلنے کے لیے بلایا گیا تھا۔ اصغر کو آسٹریلیا کے دورے پر پہلے شامل کیا گیا تھا لیکن پھر سلیکٹروں نے نیوزی لینڈ کے دورے پر گئی ٹیم کو ہی منتخب کر لیا تھا۔ اصغر نے پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں دسمبر 2014 میں 15 سال کی عمر میں قدم رکھا تھا اور اس کے بعد سے انہوں نے 17 میچوں میں 26.61 کی اوسط سے 68 وکٹ لئے ہیں۔تجربہ کار لیگ اسپنر یاسر کو کیئرنس میں دو دن پہلے چوٹ لگ گئی تھی اور انہیں کچھ دنوں کا آرام دیا گیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan call up 17 year old spinner in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply