پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلا ک ہوگیا،پاکستان واپسی اور انتخابات لڑنے کا منصوبہ ٹائیں ٹائیں فش

اسلام آباد: پاکستان کے سابق فوجی سربراہ ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کا وطن و اپس آکر25جولائی کو انتخابات لڑنے کے منصوبے پر اس وقت پانی پھر گیا جب نیشنل ڈاٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ان کا کمیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈبلاک کر دیا۔

شناختی کارڈبلاک ہوتے ہی پرویز مشرف کا پاسپورٹ خود بخود معطل اور ان کے تمام بینک کھاتے منجمد ہو گئے۔نادرا کے ایک افسر نے بتایا کہ ان کے خلاف غداری کے مقدمہ کی سماعت کرنے والی ایک خصوصی عدالت کی ہدایت پر پریوز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کیا گیا ہے۔

مارچ 2018کو خصوصی عدالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی تھی کہ اگر غداری مقدمہ میں پرویز مشرف عدالت میں حاضر نہیں ہوتے تو ان کا قومی شناختی کارڈ بلاک کر دیا جائے۔مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ پارٹی کے ترجمان شہزاد عربی نے بھی مشرف کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیے جانے کی تصدیق کر دی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: pakistan blocks musharrafs id card passport in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply