پاکستان کی ایک شیعہ مسجد کے قریب خود کش دھماکہ،22ہلاک50سے زائد زخمی

اسلام آباد: پاکستان کے جنوب مغرب میں واقع پارا چنار شہر کی نور مارکیٹ میں ایک امام بارگاہ کے قریب جمعہ کی نماز کے موقع پر ہونے والے خود کش بم دھماکے میں کم از کم22افراد جاں بحق اور50سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو ااسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے ایک ہیلی کاپٹر روانہ کر دیا گیا ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر زخمیوں کو دیگر شہروں میں منتقل کرنے کا کام کرے گا۔ علاوہ از این پاک فوج کے چوکس دستوں نے پورے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
پولیس حکام اور پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکہ شہر کے وسط میں نور مارکیٹ میں واقع امام بارگاہ کے دروازے کے قریب ہوا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ خود کش تھا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ7 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے لہذا انہیں جلد از جلد پشاور منتقل کرنا ہوگا۔ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے سرچ آپریشن جاری ہے۔پارا چنار کے ممبر پارلیمنٹ ساجد حسین نے کہا کہ یہ ایک خود کش حملہ تھا جس کے بعد فائرنگ بھی ہوئی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan blast near mosque kills 22 in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply