بلوچستان میں خود کش دھماکہ میں اعلیٰ پولس افسر سمیت تین ہلاک

کراچی: یہاں موصول اطلاع کے مطابق شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں چمن کے مصروف بازار عیدگاہ چوک پر ایک خودکش حملے میں ایک سینیئر پاکستانی پولس افسر سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق خود کش دھماکا عید گاہ کے علاقے میں بوغرا روڈ پر ہوا۔ جس میں ڈی پی او قلعہ عبداللہ ساجد خان مہمند کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ واقعہ کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جائے وقوع سے شواہد جمع کیے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ابتدا میں بتایا گیا تھاکہ یہ آئی ای ڈی سے کیا گیا دھماکہ ہے لیکن بعد میں پولس ذرائع نے بتایا کہ یہ چمن کے ڈسٹرکٹ پولس افسر عبد اللہ ساجد کی گاڑی کو نشانہ بنا کر کای گیا خود کش حملہ ہے۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے خود کو ڈی پی او ساجد مہمند کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑا دیا، جس کے بعد ڈی پی او کی گاڑی میں آگ لگ گئی اور ڈی پی او ساجد مہمند شہید اور کئی پولس اہلکار اور راہگیر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوع سے خود کش بمبار کے اعضا کو جمع کرکے فارنسک جانچ کے لیے بھیج دیاگیا ہے۔وزیر داخلہ چودھری نثار اور بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز احمد بگتی نے اس حملہ کی مذمت کی ۔ چودھری نثار نے اس حملہ کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ بھی طلب کر لی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan blast 3 killed 11 injured in suicide attack in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply