افغان جنگ کے معاملہ میں پاکستان اور امریکہ میں اعتماد کا فقدان:وزیر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگ کے حوالے سے امریکہ اور پاکستان میں اعتماد کا فقدان پایا جاتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے ساتھ، جوطالبان کو محفوظ پناہ گاہوں دستیاب کرانے کے حوالے سے پاکستان پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے الزام کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی اعلیٰ افسر ہیں، بات کرتے ہوئے مسٹر آصف نے یہ انکشاف کیا۔
جب اس ملاقات میں بھی مسٹر ٹیلرسن نے ٹرمپ کے خیال کو دہرایا اور کہا کہ پاکستان کو اپنی سرزمین کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے کچھ اور زیادہ کرنا ہوگا تو مسٹر آصف نے اصرار کیا کہ پاکستان میں اب دہشت گردونکی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں ہے۔ اب ان دہشت گردوں کو ہماری سرزمیں کی مزید ضرورت نہیں رہی ۔ کیونکہ افغانستان کاتقریباً40فیصد علاقہطالبان کے زیر تسلط ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan bemoans us trust deficit over afghan conflict in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply