پناما کیس پاکستان کو کمزور کرنے کی امریکی سازش کا ایک حصہ ہے: مولانا فضل الرحمٰن

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ یہ پناما دستاویزات افشا معاملہ در اصل پاکستان کے خلاف اس امریکی سازش کا ایک جزو ہے جو پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے رچی جا رہی ہے۔
انہوں نے یہاں ایک تقریب میں اس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آخر کار پاکستان اس سازش کا شکار ہوگیا ۔انہوں نے کہا اس وقت پاکستان کے یہ حالات ہوگئے ہیں کہ منتخب عوامی نمائندے ایک دوسرے کو چور کہہ رہے ہیں۔ ملک کاہر ادارہ دوسرے ادارے کو کمزور کرنے پر تلا ہے۔
پناما امریکہ کے زیر اثر ملک ہے اور امریکہ اس کے ذریعے دنیا بھر میں سازشیں کر رہا ہے اور پاکستان کی حکومت اور سیاست بھی پناما کی نذر ہو گئی ہے جو پوری پاکستانی قوم کے لئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت مل کر اس وقت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہمیں ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔
مولانا فضل الرحمن کا،جنہیں مولانا ڈیزل کے طور پر بھی پہچانا جاتا ہے، کہنا ہے کہ پاکستان میں اٹھنے والی مختلف آوازوں اور افراد کو پہلے سے تیار کیا جاتا ہے بیرونی طاقتیں ان پر کام کرتی ہیں تب جا کر یہ لوگ ملکی حالات کو خراب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی سیاسی تبدیلی کی وجہ داخلی نہیں بلکہ اس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں جبکہ پاکستانی حکومت اور سیاست کا بین الاقوامی سازشوں اور منصوبہ بندیوں کا شکار ہونا پاکستان کے لئے نیک شگون نہیں ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan became a victim of conspiracy in panama papers fazal in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply