پاکستان و بنگلہ دیش تعلقات کو مستحکم اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت:وزیر اطلاعت و نشریات

اسلام آباد:وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعوان کو فروغ اور تعلقات کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔واضح رہے کہ بنگلہ دیشی صحافیوں کا ایک وفد ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے جہاں انہوں نے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب سے ملاقات کی ہے۔
جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث لائے گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت کے ساتھ بنگلہ دیشی صحافیوں کی ملاقات بہت خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور تجارت کا جائزہ لیا گیا۔وزیر مملکت کا ملاقات میں کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف پر امن بقائے باہمی کے اصول کے مطابق اپنا ایجنڈا لے کر چل رہے ہیں۔
انہوں نے سی پیک کی افادیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ خطے کے ممالک کو آپس میں جوڑنے کا بہت اہم ذریعہ ہے اور یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے تمام ممالک کے لیے نیک شگون ہے اور اس کے عملی ہونے سے پورے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عالمی سروے بتا رہے ہیں کہ سی پیک پروجیکٹ کے شروع ہونے سے پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔انہوں نے ملاقات میں اس بات پر تاکید کی کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کو مشترکہ مفادات کے لیے ملکر آگے بڑھنا ہو گا۔

Title: pakistan bangladesh ties need be strengthened says info minister | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply