پاکستان دشمن کے تمام چالیں خوب اچھی طرح سمجھ چکا ہے: جنرل راحیل

اسلام آباد: پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ’مودی‘ ہو، ’را‘ ہو یا کوئی اور، ہم دشمن کی چالوں کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں اور اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ہر قدم اٹھائیں گے۔
جنرل راحیل شریف نے گلگت بلتستان میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دشمنوں کے ناپاک منصوبوں سے واقف ہے اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ہر قدم اٹھائے گا۔ پاکستانی آرمی چیف نے کہا کہ ’مودی‘ ہو، ’را‘ ہو یا کوئی اور، ہم دشمن کی چالوں کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں، لیکن وہ پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ صحیح سمت میں جارہے ہیں، آپریشن ’ضرب عضب‘ میں پیشرفت ہو رہی ہے اور کرپشن اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو ہر قیمت اور ہر سطح پر توڑیں گے۔پاک۔
چین اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دنیا چاہے کچھ بھی سمجھے لیکن ہم اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، جبکہ دہشت گردی کے طوفان پر جس طرح قابو پایا دنیا میں کوئی اور نہیں کرسکا۔ انہوں نے کہا کہ فوج پوری قوم کی بھلائی کے لیے کام کر رہی ہے، نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستانی فوج آپ کی فوج ہے، ملک اور سرحدیں بالکل محفوظ ہیں اور ملکی سلامتی کے لیے آخری حد سے بھی آگے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ گلگت بلتستان کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ گلگت بلتستان کے لوگوں سے زیادہ جفاکش کوئی نہیں، جبکہ چینی قیادت بھی گلگت بلتستان کو ارمچی کی طرح ترقی دینا چاہتی ہے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 اگست کو یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا بلوچستان، گلگت اور پاک مقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے ہمارا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ یاد رہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ کے اپریل 2015 میں دورہ پاکستان کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان 46 ارب ڈالرز کے متعدد معاہدوں اور یاداشتوں پر دستخط ہوئے۔
چینی صدر نے پاکستان کے ٹوٹ پھوٹ کے شکار انفرااسٹرکچر میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، جس میں سے 37 ارب ڈالر توانائی کے شعبے کے لیے مختص کیے گئے، تاکہ ملکی ترقی میں رکاوٹ بننے والے توانائی بحران کو ختم کیا جاسکے۔ ان میں سب سے اہم منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) ہے، جس کے تحت بلوچستان کی گوادر بندرگاہ سے لے کر چین کے شمال مغربی صوبے سنکیانگ تک سڑکوں، ریلوے لائنوں، اور پائپ لائنوں کا ایک جال بچھایا جائے گا۔
پاکستانی آرمی چیف نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کی ترقی کے لیے بہت اہم ہے اور اس کی سکیورٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan aware of nefarious designs of enemies general raheel in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply