پاکستان کشمیر اور سیاچن پر مذاکرات کی پیش کش کا ہند سے جواب کا منتظر:خارجہ ترجمان فیصل

اسلام آباد: خارجہ ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق پاکستان نے کشمیر ،سیاچن، سر کریک اور دیگر تصفیہ طلب امور پر پھر مذاکرات شروع کرنے کی ہندوستان کو پیش کش کی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کلبھوشن یادو کی اپنی بیوی سے ملاقات کی اجازت دینے کی پیش کش پر ہندوستان کے جواب کا بھی انتظارکرررہا ہے۔
تاہم خارجہ ترجمان نے ہندوستان کے ذریعہ کے جانے والے حالیہ کروز میزائل تجربہپر تشویش ظاہر کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ ان تجربات سے پہلے پاکستان کو مطلع کر دیا جانا چاہیے تھا ۔
انہوں نے ان تجربات کو خطہ میں زبردست خطے سے تعبیر کیا۔ترجمان نے سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے حالیہ واقعات کی بھی مذمت کی۔انہوںنے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشمیری لیڈروں کی گرفتاری پر بھی اظہار تشویش کیا۔

Title: pakistan awaits indian response on dialogue on kashmir other disputed territories fo | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply