ایٹمی سپلائرز گروپ میں شمولیت کی حمایت کے لیے پاکستان کی امریکہ سے باقاعدہ درخواست

واشنگٹن: پاکستان نے امریکی انتظامیہ اور کانگریس سے باقاعدہ طور پر کہاہے کہ وہ ایٹمی سپلائرز گروپ میں شمولیت کے لیے اس کی درخواست کی حمایت کرے۔ واضح رہے کہ منگل کو امریکہ اس گروپ میں شمولیت کے لیے ہندوستان کی درخواست پرباقاعدہ مہر تصدیق ثبت کر چکا ہے۔
پاکستان نے گذشتہ ماہ ویانا میں باقاعدہ درخواست دے کر گروپ میں شمولیت کی استدعا کی تھی۔لیکن امریکی انتظامیہ اور کانگریس دونوں ہی پاکستان کی حمایت کرنے کو راضی نہیں تھے۔امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ تعلقات کو کو ارسال کردہ اپنی درخواست میں پاکستان کے سفیر متعین امریکہ جلیل عباس جیلانی نے کانگریس کو یاد دہانی کرائی کہ پاکستان نے این ایس جی میں شمولیت کے لیے کئی شرائط پوری کر دی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ پاکستان اپنے تکنیکی تجربہ صلاحیت اور جوہری تحفظ کے عہد کی بنیاد پر این ایس جی میں شمولیت کی درخواست کر رہا ہے۔اس مکتوب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنی تمام ایٹمی تنصیبات پر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی شرائط لاگو کرنا بھی تسلیم کر لیا ہے۔
مکتوب میں یہ دلیل بھی دی گئی ہے کہ این ایس جی میں پاکستان کی موجودگی ایٹمی کاروبار کرنے والے ممالک کے مفاد میں ہے کیونکہ اس سے این ایس جی کے عدم توسیع اسلحہ مقاصد کی تکمیل ہو گی۔

Title: pakistan asks us to support its nsg bid | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply