ایران ہندوستانی جاسوس کے اپنے یہاں قیام کی تفیتش اور تفصیلات کا تبادلہ کرے: پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے ایران سے کہا ہے کہ وہ ایران میںکل بھوشن جادھو نام کے ایک ہندوستانی جاسو س کی سرگرمیوں کی تفتیش کرے اوروہاں اس کے اور اس کے ساتھی ،جس کی شناخت ریسرچ اینڈ انالئزنگ ونگ(را) کے سب انسپکٹر راکیش عرف رضوان کے طور پر ہوئی ہے، کے قیام کی تفصیلات کا تبادلہ کرے۔
پاکستان نے سفیر ایران متعین پاکستان مہدی ہونار دوست کے نام اپنے مکتوب میں لکھا ہے کہ راکیش عرف رضوان نام شخص گرفتار کر کے تفتیش کے لیے پاکستان کے حوالے کیا جائے۔ مذکورہ بالا سرگرمیوںکے حوالے سے جادھوکے کردار کی تصدیق کرائی جائے اور اس کے ایران کے سفر کے دستاویزات بھی دیے جائیں۔ ان ایرانی شہروں کے نام بتائے جائیں جہاں جادھو نے قیام کیا تھا۔اور یہ بھی بتایا جائے کہ کتنے عرصہ تک وہ وہاں مقیم رہا۔
سرزمین ایران پر را کے نیٹ ورک کے بارے میں اطلاعات کو تبادلہ کیا جائے۔جادھو نے،جسے مارچ میں بلوچستان میں گرفتار کیا گیاتھا ہندوستانی بحریہ کا ملازم ہونے اور کراچی و بلوچستان میں تخریبی سرگرمیوں کا اعتراف کر لیا ہے ۔ حکومت پاکستان کے ذریعہ جاری کے گئے جادھو کے اقبالی بیان میں کہا گیا ہے کہ 2002سے میں جاسوسی کر رہا ہوں ۔
2003میں میں نے ایران کے چاہ بہار میں ایک چھوٹا موٹا کاروبار شروع کیا تھا۔ میں اپنی شناخت پوشیدہ رکھنے میں کامیاب رہاور2003اور2004میں کراچی بھی گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan asks tehran to investigate share details of indian spys time in iran in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply