پاکستان نے آبی حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں 43 ہندستانی مچھیروں کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد:پاکستان نے بحیرہ عرب کے اپنی سرحد میں مبینہ طور پر داخل ہونے والے کم از کم 43 ہندستانی ماہی گیروں کو آج گرفتار کر لیا۔پاکستان سمندری سیکورٹی ایجنسی نے ان ماہی گیروں کو صوبہ سندھ کے ساحل کے نزدیک سے پکڑا اور ان کو کراچی لے جایا گیا۔
ایجنسی کے ایک اہلکار نے بتایا کہماہی گیروں کے خلاف آگے معاملہ درج کرنے کے لئے ان کو ڈاک تھانہ کے سپرد کر دیا گیا۔ ڈاک تھانہ کے ایک پولیس افسر امین ماری نے کہا، “ہندستانی ماہی گیر مچھلی پکڑنے کے لیے پاکستان کی سرحد میں گھس آئے تھے اور اب ان ماہی گیروں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پیر کو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔گرفتار کئے گئے 43 ہندستانی ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan arrests 43 indian fishermen in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply