پاکستانی فوج نے ملک گیر پیمانے پر دہشت گردی کے خلاف آپریشن رد الفساد شروع کر دیا

اسلام آباد: پاکستانی فوج کے شعبہ میڈیا انٹر سروسز پبلک ریلیشنز سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستانی فوج نے ملک سے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لیے آپریشن رد الفساد کے عنوان سے زبردست فوجی کارروائی شرو ع کر دی۔
اس کاروائی کا مقصد دہشت گردی کے تمام خطرات کو دور کرنا ،پاکستان کی سرحدوں کا تحفظ یقینی بنانا اور دہشت گردی کے عفریت کا منھ کچل دینا ہے۔
اس میں پاکستان کی فضائیہ، بحریہ اور بری فوج و غیر فوجی مسلح فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اور سیکورٹی ادارے بھی مسلح افواج سے تعاون کریں گے۔

Title: pakistan army launches operation radd ul fasaad across the country | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply