پاکستانی قوم افواج پاکستان کی احسان مند ہے

شیخ خالد زاہد

زندگی میں ترتیب کی اہمیت بہت کم لوگ سمجھ پاتے ہیں ، اکثریت تو ترتیب بناتے بناتے دارِ فانی سے کوچ ہی کرجاتی ہے اور سب کچھ ویسے ہی بکھرا پڑا رہے جاتا ہے۔ کسی بھی فیصلے کی کامیابی یا ناکامی میں وقت اور حالات کا بڑا کردار ہوتا ہے۔ لیکن بہادروں کے فیصلے وقت اور حالات کو خود ہی موافق اور اپنے حق میں سازگار بنالیتے ہیںاور اس میں کوئی شک نہیں کہ قدرت بھی بہادروں کا ساتھ دیتی ہے۔ بہادر وہ ہوتا ہے جو حالات و واقعات کا محتاج نہ ہو اور وقت کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کرے۔ 1947میں جب پاکستان بنا تو دشمن نے پیٹھ پر وار کئے اور جانی و مالی نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا ۔ لیکن تاریخ گواہ ہے کہ ایک ہجرت مکہ سے مدینے ہوئی تھی جب مسلمان مکہ میں اپنا سب کچھ چھوڑ کر ایک آفاقی مقصد کی تکمیل کیلئے ہمارے پیارے نبی ﷺ کیساتھ مدینے ہجرت کی گئی ، مقصد کی نوعیت قدرے مشترک تھی جب پاکستان کی تحریک چلائی جس میں جان، مال ، عزت و ابرو ہر چیز کو داﺅ پر لگا دیا گیا پھر کہیں جاکے پاکستان حاصل ہوا۔ پاکستان جدید دنیا کے نقشے پر ابھرنے والی پہلی نظریاتی ریاست ہے، جس کی بنیاد دو قومی نظریہ ہے ۔

ملک کے داخلی حالات کتنے ہی خراب کیوں نا ہوں ہم پاکستانیوں نے خارجی مداخلت کو ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا ہے۔ یہ مداخلت خطے میں موجود دشمن کی جانب سے کی جانے والی ہو یا پھر کہیں سے مطلب پرست دوست نما دشمن کرنے کی کوشش میں سرگرداں ہو ہم پاکستانی یک جان کھڑے ہوجاتے ہیں اور دشمن کو ہمیشہ ہی منہ کی کھانی پڑ ی ہے۔

ہم پاکستانیوں کے پاکستان سے محبت کی ایک بہت بڑی وجہ ہماری افواج ہیں جوسرحدوں پر ہماری حفاظت کیلئے ایک ایک لمحہ مستعد اور چاق و چوبند کھڑے رہتے ہیں ، ہم پر آئی مشکل کی ہر گھڑی میں مشکل کا سامنا کرنے کیلئے ہم سے آگے کھڑے ہوتے ہیں۔ افواج پاکستان محدود وسائل کے باوجود اپنی بین الاقوامی شناخت بنانے میں کامیاب رہی ہے ۔ اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر اپنے ہر مشن کا آغاز کرنے والے ، وطن عزیزکے ذرے ذرے کے پاسبان ہیں۔ قربانیوں کی ایک طویل داستانیں جو ابھی بھی رقم ہو رہی ہیں۔ دہشت گردی کے لئے لڑی جانے والی جنگ میں دنیا کی کسی فوج نے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اتنی قربانیاں نہیں دیں جتنی کا پاکستانی افواج نے دی ہیں ۔ اس کا اعتراف تقریبا ً دنیا کا ہر ملک ہی کر چکا ہے ۔ ہم نے کبھی اپنی قیمتی جانوں کی پروا اس وطن کی خاطر کی ہی نہیں۔ ہماری افواج کا ایسا کردار ہے کہ ہر پاکستانی افواج پاکستان کا احسان ماننتے ہیں۔
آج ہماری افواج کی قربانیوں کی گواہی ساری دنیا ہی دے رہی ہے اور اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔

ہم پاکستانی آج جس گھمنڈ سے جس غرور سے اپنے وطن میں رہ رہے ہیں اس کا خراج ہمارے شہیدوں نے اپنے لہو سے دیا ہے ۔ ہمارے شہیدوں نے سمجھایا ہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے شہید کا لہو ہے وہ قوم کی زکوٰة ہے ۔ پاکستان کی افواج نے اپنی اہلیت ، حکمت سازی اور معاملہ فہمی سے ساری دنیا کی افواج کو باقاعدہ طور پر پیچھے چھوڑدیا ہے۔ دوسری طرف ایسا بہت کم دیکھنے میں آیا ہے کہ جمہوری حکومت، فوج اور عدلیہ ایک ہی راستے پر ایک ہی منزل کی تمنا میںساتھ پیش قدمی کررہی ہوں۔

قوم آج پھر اسی جذبہ ایمانی و حب الوطنی کیساتھ اکھٹی د کھائی دے رہی ہے ، آج پھر افواج پاکستان کے سرخ رو ہونے کا دن ہے ، آج پھر دشمن کو مار بھگانے کا جذبہ زور و شور سے قوم میں دیکھا جا سکتا ہے اور قوم پاکستان سے بدعنوانی اور بے ایمانی کو شکست دینے کیلئے کمر کس چکے ہیں اب بہت جلد پاکستان اپنے حقیقی معنوں سا ہونے والا ہے یعنی پاک صاف جگہ۔پاکستانی افواج کی دی گئی ترتیب کارگر ثابت ہوئی ہے ملک نے ستر سالوں کے بعد منزل کی جانب پیشقدمی شروع کی ۔ ترتیب کی اہمیت سمجھنے والے اب سب اداروں میں ہونگے تو ملک ایک منظم اور مستحکم ادارے کی مانند چلے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan army deserves all our love and respect in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply